سرگودھا( نمائندہ جنگ ) روٹری کلب کے صدر شیخ ضیا امین نےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سرگودھا میں روٹری کلب کو مزید فعال بنائیں گے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے ہوئے کلب ممبران میں بھائی چا رے کی فضا قائم رکھنے میںبھر پور کردار ادا رکرینگے ۔ اس موقع پر صدر یاسر اللہ خان نے شیخ ضیا امین کو عہدے کاچارج دیتے ہوئے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس روٹری کلب سرگودھا نے اپنی غیرمعمولی پرفارمنس پر8 ایوارڈ حاصل کئے۔ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں فیصل رزاق خوا جہ ‘ مرزا مختار احمد ‘ا حسان اللہ خان اور قمر الحسن عثمانی شامل ہیں۔