روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کسی کو پہلی مرتبہ حیران کر سکتی ہے، یہ سمجھنا کہ یہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ ہے ایک بڑی غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش حیران کن نہیں، کیونکہ امریکا طویل عرصے سے اس معدنی وسائل سے مالامال علاقے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
آرکٹک میں ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے امریکا کے اس اقدام کو اس کی جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے 19 ویں صدی میں گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے بنائے تھے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے خریدنے کی پیشکش بھی کی تھی۔
پیوٹن کے مطابق گرین لینڈ کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دو مخصوص ریاستوں سے ہے۔