• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

کمبھ میلے میں وائرل ہونے والی لڑکی مونا لیزا کو فلم میں کام کی پیشکش کرنے والے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر سنوج مشرا کو زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی ڈائریکٹر کے خلاف ایک 28 سالہ خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند تھی اور مشرا نے 4 سالوں کے دوان اس کا متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا اور تین مرتبہ اسقاط حمل پر مجبور کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مشرا کے ساتھ ممبئی میں ریلیشن شپ میں رہ رہی تھیں، اور ملزم نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا جو بعد میں پورا نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  6 مارچ 2024 کو سنوج مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں خاتون کے ساتھ زیادتی، حملہ، اسقاطِ حمل کروانے اور دھمکانے سے متعلق دفعات شامل تھیں۔ 

شکایت کنندہ  خاتون نے اپنے الزامات سے  متعلق مجسٹریٹ کے سامنے  بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا جبکہ پولیس نے مظفر نگر سے اسقاطِ حمل کے طبی شواہد بھی حاصل کیے ہیں۔

ملزم نے مقدمے میں ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جسے دہلی ہائیکورٹ نے مسترد کردیا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز سنوج مشرا کو غازی آباد سے گرفتار کرلیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید