• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے ٹریفک چالان کیخلاف ChatGPT کی مدد سے مقدمہ جیت لیا

فوٹو: اے آئی
فوٹو: اے آئی

قازقستان کے ایک 23 سالہ نوجوان نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ChatGPT کی مدد سے ٹریفک چالان کے خلاف عدالت میں مقدمہ لڑا اور جیت گیا۔

دسمبر 2024 میں کنزبیک اسماعیلیوف اپنی والدہ کو اسپتال لے جا رہے تھے جب الماتی شہر کی ایک سڑک پر اچانک ایک گاڑی رک گئی اور پوری لین کو بلاک کردیا۔

چونکہ یہ سڑک کی واحد کار لین تھی لہٰذا کنزبیک کے پاس دو ہی راستے تھے؛ یا تو وہ بس لین کے ذریعے رُکی ہوئی گاڑی کو کراس کریں، یا پھر وہیں رُک کر پوری ٹریفک جام کردیں۔

انہوں نے پہلا آپشن منتخب کیا، لیکن ان کا یہ اقدام ٹریفک کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا اور جلد ہی انہیں چالان موصول ہوا۔

کنزبیک نے چالان کے خلاف شکایت درج کروائی، مگر ٹریفک حکام نے اسے مسترد کردیا، جس کے بعد ان کے پاس عدالت جانے کے سوا کوئی راستہ نہ تھا اور یہاں ChatGPT نے ان کی مدد کی۔

کنزبیک اسماعیلیوف نے وکیل پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے ChatGPT سے قانونی مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنسی (AI ) کو اپنی پوری صورتحال بتائی اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ویڈیو شواہد قومی ٹریفک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ChatGPT نے انہیں عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ دیا اور عدالتی کاغذات بھی تیار کرکے دیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید