• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل کیسے چلاتے ہیں؟ شاہد کپور کا بیٹے کو سیکھانے کا دلچسپ انداز


بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کا بیٹے زین کو سائیکل چلانا سکھانے کا دل کو چھو لینے والا لمحہ وائرل ہوگیا۔

شاہد کپور نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے زین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں شاہد کو زین کی سائیکل کے ساتھ دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ انہوں نے زین کو سہارا دینے کے لیے اس کے کندھوں کے گرد ایک تولیہ لپیٹا ہوا ہے۔

شاہد نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹے کو سائیکل چلانا سکھانا، تولیہ کے ساتھ۔ کوئی بہتر طریقہ ہے تو بتائیں!

اس سے قبل 26 مارچ کو شاہد نے اپنی اہلیہ میرا کے ساتھ پکل بال کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شرارتی اور مزاحیہ انداز میں نظر آئے۔

کچھ دن قبل شاہد نے اپنے فیملی پول ڈے کی جھلک بھی شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ میرا اور بیٹے زین کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ شاہد کپور حال ہی میں روشّن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوا میں نظر آئے، آنے والے دنوں میں شاہد وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید