• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائی ہے آپ کی سواری عید

آج تو ہوگئی ہماری عید

رسمِ دیرینہ ہے گلے ملنا

تازہ کرتی ہے وضع داری عید

یار مل بیٹھتے ہیں چار گھڑی

لگنے لگتی ہے اور پیاری عید

عید بے اختیار ہی اچھی

ورنہ ہوتی ہے اختیاری عید

ایک دن کی خوشی نہ ہو اے کاش

اب رہے تاحیات جاری عید

نرخ کس چیز کا نہیں بالا

صارفوں کے لئے ہے خواری عید

چَین سے بیتنے نہیں دیتی

فکرِ فردا کی بے قراری عید

تم ہو پیدائشی اداس شعورؔ

تم نے دل سے کبھی گزاری عید؟

تازہ ترین