جنوبی افریقہ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ راب والٹر مستعفی ہوگئے۔
جوہانسبرگ سے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفٰی دیا ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے اور وہ 30 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔
راب والٹر کو مارچ 2023 میں ساتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
راب والٹر نے 36 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی۔