• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمی دین بلوچ کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس


محکمہ داخلہ سندھ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

سندھ حکومت نے سمی دین بلوچ کو پی او تھری کے تحت نظر بندکرنے کا نوٹیفکیشن 25 مارچ کو جاری کیا تھا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں سپرایٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو کہا گیا کہ اگر سمی دین بلوچ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔

سمی دین بلوچ کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے ہوئی تھی ۔

عدالت نے سمی دین بلوچ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے فوری بعد پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد سمی دین بلوچ کو ایم پی او تھری کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کرلیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید