برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔
پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔
ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ ہمارے خیالات اس واقعے سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔