• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کی شادی کے بعد پہلی عید، سب سے یادگار قرار دیدیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے اسٹار کپل کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کے بعد پہلی عید کی تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ میں نہایت سادگی اور خوبصورتی سے منعقد ہوئی تھی جس کے بعد کراچی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اب یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کے حسین لمحات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے، شادی کے بعد پہلی عید الفطر کے موقع پر دونوں نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے عید کے موقع پر معروف برانڈ کے خوبصورت اور نفیس ملبوسات زیب تن کیے، ہلکے اور پیسٹل رنگوں کے امتزاج نے ان کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیے، دونوں کا دلکش انداز اور خوشگوار موڈ دیکھ کر مداح بے حد خوش ہوئے۔

کبریٰ خان نے اپنے شوہر گوہر رشید کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے یادگار عید ہے، مداحوں نے جوڑے کو ڈھیروں دعائیں دیں اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کبریٰ اور گوہر کی عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، اور پرستاروں نے کمنٹس میں محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید