• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشپا 2 کی زبردست کامیابی، الو ارجن کا اپنا نام تبدیل کرنے پر غور

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار الو ارجن نے ’پشپا 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

فلم کی بے مثال باکس آفس کارکردگی نے نا صرف کئی ریکارڈز چکناچور کردیے بلکہ الو ارجن کو بھارت کے سب سے زیادہ قابلِ اعتماد اسٹارز میں سے ایک بنا دیا ہے۔ 

ڈائریکٹر سُوکومار کی شاندار ہدایتکاری اور اداکار کی زبردست پرفارمنس نے فلم انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، الو ارجن اپنے نام میں تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔ وہ علم الاعداد کی بنیاد پر اپنے نام میں دو ’U‘ اور دو ’N‘ شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ 

مانا جا رہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان کی کامیابی کو مزید بڑھانے اور ان کے کیریئر کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ تاہم ان خبروں کی ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثناء الو ارجن اپنی آنے والی فلموں کی وجہ سے خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ ان کے سب سے زیادہ متوقع پروجیکٹس میں سے ایک ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی پین انڈیا فلم ہے، جسے فی الحال AA22 کے طور پر جانا جا رہا ہے۔ 

کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا پہلا اعلان الو ارجن کی سالگرہ کے دن یعنی 8 اپریل کو کیا جائے گا۔

وہ اس کے علاوہ ایک دیومالائی پروجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، الو ارجن فلم میں بھگوان کارتیک کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کو شاندار پیمانے پر بنایا جا رہا ہے، جو تیلگو سنیما میں اب تک کے سب سے بڑے تجربات میں سے ایک ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی شائقین پشپا 3 کے لیے بھی بے حد پرجوش ہیں۔ پشپا 2 کے اختتامی کریڈٹس میں اس فلم کا اشارہ دیا گیا، جس سے ناظرین مزید ایک دلچسپ باب کے منتظر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید