• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ جنت زبیر اور ایان نے اہلخانہ کے ہمراہ مسجد نبوی سے تصاویر شیئر کردیں

فوٹو: انسٹاگرام: ایان زبیر
فوٹو: انسٹاگرام: ایان زبیر

بھارتی اداکارہ جنت زبیر اور ان کے بھائی ایان زبیر نے عیدالفطر کے موقع پر مسجد نبویﷺ سے اپنی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے چھوٹے بھائی ایان زبیر نے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں جنت زبیر کو اپنے چھوٹے بھائی ایان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، عید کے کپڑوں میں ملبوس دونوں بہن بھائی کافی پیارے لگ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر مداح بھی ان کی تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں۔

ایان زبیر نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو عید مبارک کہا ہے، جس کے جواب میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنت زبیر نے بھی اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ مدینہ منورہ میں عیدالفطر منائی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید