• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستاروں نے چاند رات کی رونق مزید بڑھا دی

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عید کے موقع پر چاند رات کا سماں ہر طرف خوشیوں اور جوش و خروش سے بھرپور ہوتا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی چاند رات کی خوشیوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے، ہر سال کی طرح اس سال بھی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز نے چاند رات کی دلکش تیاریوں کا اہتمام کیا۔

معروف اداکارہ منال خان اور ماورا حسین نے مہندی سیشن منعقد کیا، جس میں انہوں نے خوبصورت مہندی ڈیزائنز لگوائے اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ان کے پرستاروں نے ان تصاویر کو خوب پسند کیا اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی چاند رات پر اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی محفل سجائی، جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ 

ماہرہ نے روایتی لباس زیب تن کیا اور اپنی تصاویر میں عید کی خوشیوں کا بھرپور اظہار کیا۔

معروف ماڈل اور اداکارہ رمشا خان، سحر خان، ثنا جاوید، مومل خان، فاطمہ آفندی اور کنزیٰ ہاشمی نے چاند رات پر اپنے منفرد انداز میں تیار ہو کر تصاویر شیئر کیں، ان کے دیدہ زیب جوڑے اور مہندی سے سجے خوبصورت ہاتھوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے بچوں کے ساتھ چاند رات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بچوں کی خوشیاں اور مہندی سے سجے ہاتھ نمایاں تھے۔ 

حرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید محبت اور خوشیوں کو بانٹنے کا نام ہے، دعا ہے کہ ہر گھر میں خوشیاں آئیں۔

مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ ستاروں کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید