• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی۔

آج ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ 

سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس میچ میں پاکستان کے 7 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور میں بھی داخل نہ ہوسکے اور میچ میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 73 رنز فہیم اشرف نے بنائے جبکہ نسیم شاہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید