پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکاراؤں نے عید الفطر خوب سج دھج کر منائی۔
انٹرنیٹ پر عید کے تیسرے روز بھی پاکستان کی اداکارائیں چھائی ہوئی ہیں اور اپنے حُسن کے نِت نئے انداز میں جلوے بکھیر رہی ہیں۔
اداکاراؤں کے مہندی لگے ہاتھوں، چوڑیوں اور نت نئے جوڑوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے نت نئے لُکس نے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں، اداکارائیں نا صرف اپنی عید لُکس شیئر کر رہی ہیں بلکہ کچھ تو کچن بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
ان کی مصروفیات سے متعلق پوسٹس پر صارفین کمنٹس کر کے اپنا اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔
سرِ فہرست کی اداکارہ ہانیہ عامر نے چاند رات اور عید کے دن کی تیاری کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے چاند رات کو ملٹی رنگ کا سنہری سوٹ جبکہ عید کے روز سفید رنگ کا انتخاب کیا۔
اپنی متعدد خوبصورت تصاویر کے ساتھ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی دھڑکنوں کو اپنی عید لُک سے تیز کیا۔
اداکارہ نے اس عید پر ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ حبا بخاری نے بھی شوہر، اداکار آریز احمد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
حبا اور آریز نے اس میٹھی عید پر کریم اور سنہری رنگ کے حسین ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔
انڈسٹری کی نامور بہنوں اداکارہ عروا اور نوبیاہتا ماورہ حسین نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
عروا حسین نے اس عید کے موقع پر ہلکے گلابی رنگ جبکہ ان کے شوہر، مشہور اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے ہمسفر اداکار امیر گیلانی کے ساتھ متعدد تصویریں شیئر کی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ماورا حسین کی چاند رات لُک اور عید لُک کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ اقراء عزیز کی منفرد اور کِلر لُک نے اس بار میدان مار لیا ہے۔
اقراء عزیز کے مداح و فالوورز ان کی عید لُک دیکھ کر خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔
اداکارہ حرا مانی نے چاند رات، عید کے پہلے اور دوسرے روز کی تیاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں معمول کے مطابق چلبلے انداز اور خوبصورت ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبصورت جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے بھی اپنی عید لُکس مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
اداکارہ حرا خان اور ماڈل ارسلان خان نے بھی انسٹا اسٹوریز اور پوسٹس شیئر کی ہیں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
اسی طرح سوشل میڈیا سائٹس پر حُسن بکھیرنے میں اداکارہ یشمیٰ گِل، آمنہ ملک، نوال سعید یمنیٰ زیدی، ندا یاسر، صبا فیصل، بشریٰ انصاری اور دیگر اداکاروں نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اداکارہ زارا نور عباسی نے بھی چاند رات اور عید لُک شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دی ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے بھی چاند رات اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی خوبصورت لُکس شیئر کی ہیں۔