• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے

ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد — فائل فوٹو
ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد — فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی۔

پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔

پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھی اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال کردار ادا کیا۔

وہ انسانی حقوق، اقلیتی حقوق اور سیکولر ازم کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔

انہوں نے تقریباً 6 دہائیوں تک طب کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید