اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) قومی گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن میں لائن پیک دباؤ خطرناک حد 5.164 ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے ایک بار پھر 300 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس کی فراہمی کم کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دباؤ میں مسلسل اضافے سے پائپ لائن پھٹنے کا خدشہ ہے، جس سے ملک بھر میں گیس کی مکمل بندش اور جزوی بجلی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق دباؤ میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی گھروں کی جانب سے درآمدی ایل این جی کے کم استعمال کا رجحان ہے۔ پنجاب کے چار ایل این جی پاور پلانٹس اس وقت صرف 324 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر رہے ہیں، جبکہ انہیں تقریباً 800 ایم ایم سی ایف ڈی مختص کی گئی تھی۔ای اینڈ پی کمپنیوں نے مقامی گیس کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔