پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے دسویں سیزن کی ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہیں۔ 7 اپریل سے ملک بھر کی نجی کویئر کمپنی کے سینٹرز پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
اس سیزن کے دوران ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں انعامات دیے جائیں گے۔