پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت مل گئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر بن گئے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے محسن نقوی کی بطور صدر تعیناتی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، کرکٹ کی بہتری کےلیے تمام ممبر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے مواقع فراہم کریں گے، تعاون کو فروغ دیں گے، ایشیائی کرکٹ کو بےمثال بلندیوں پر لے جائیں گے۔