صوبۂ سندھ کے شہر دادو کے ایک تھانے کے ایس ایچ او اور خاتون اے ایس آئی نے شادی کر لی۔
اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تھانہ اے سیکشن کے پولیس افسران کے نکاح کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی۔
ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات ہیں۔