بجلی کے نرخ کم ہونے پر مثبت آغاز سے ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح بنا کر 100 انڈیکس نے کاروباری دن کا منفی اختتام کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان سے کیا۔
انڈیکس نے نہ صرف پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح کو عبور کیا بلکہ ایک موقع پر ایک ہزار 858 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح بنائی لیکن پھر واپسی کی راہ لی اور جمعے کے پہلے سیشن کا اختتام 784 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 722 پر کیا۔
دوسرے سیشن میں بھی انڈیکس کی گراوٹ جاری رہی اور کاروباری دن کا اختتام 146 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر کیا ہے۔
حصص بازار میں آج 55 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 49 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 475 ارب روپے ہے۔