• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ، کیلا، دلیہ، چیری اور گندم کی روٹی بہتر نیند کیلئے مفید ہیں، تحقیق

اچھی نیند میں خلل کے حوالے سے بہت ساری چیزیں ہیں جو اس پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، اس میں اسکرین ٹائم کا استعمال، کیفین اور الکحل، آپس کے تعلقات میں تناؤ اور بیڈروم کا درجہ حرارت شامل ہے۔

آپ کو معلوم ہوگا کہ سونے اور کھانا کھانے کے درمیان کم وقفہ بھی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے، جس سے بدہضمی اور تیزابیت جیسی چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ بعض حیاتین اور معدنیات آپ کو رات کی بہتر نیند لینے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اسکی مثال  2012 کی ایک تحقیق ہے جس سے پتہ چلا کہ میگنیشیم بے خوابی یا نیند کی کمی میں مبتلا افراد کے مسائل کے حل میں کافی بہتری لاسکتی ہے۔ 

گو کہ نیند کو بہتر بنانے والی کسی خاص غذا کے بارے میں تو کوئی حتمی ثبوت نہیں ہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ کچھ کھانے ایسے ہیں جو دیگر کے مقابلے میں بطور لیٹ اسنیکیس کے طور پر لیے جاسکتے ہیں۔

اسپورٹس نیوٹریشنسٹ، ملٹری فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر اور بی فارم نیوٹریشن کے بانی بینجمن بنٹنگ نے بیسٹ سلیپ فرینڈلی (بہترین نیند میں معاون) اسنیکس اور جن سے پرہیز کرنا چاہیے ان سے آگاہ کیا۔

انکے مطابق کیلا بہترین نیند کے حوالے سے کافی معاون ہے، اس میں میگنیشیم اور پوٹاشیم بکثرت پایا جاتا ہے، یہ دونوں معدنیات پٹھوں کو ریلیکس اور اسٹریس کو کم کرنے کے ساتھ گہری نیند کے لیے نہایت مفید ہے۔

انھوں نے کہا کہ رات کو سوتے وقت ایک کیلے کو ایک کپ دودھ یا سویا دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا بہترین نیند دوست مشروب ہے۔

ڈیری مصنوعات جن میں پنیر، دہی اور دودھ شامل ہے جو کہ ایمینو ایسڈ ٹرائپٹوفان سے بھرپور ہوتے ہیں یہ ہمارے جسم میں سیروٹونن (مفید ہارمون) پروڈیوس کرتے ہیں، اسکے علاوہ میلاٹونن ایک ایسا ہارمون ہے جو کہ ہمیں نیند کا احساس دلاتا ہے۔ جبکہ ڈیری مصنوعات میں کیلشئیم ہوتا ہے جو کہ میلاٹونن کو پروڈیوس کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

اسکے علاوہ دلیہ بھی نیند کے لیے نہایت مفید ہے۔ جبکہ چیری قدرتی طور پر نیند کے لیے معاون میلاٹونن ہارمون کو بڑھا سکتی ہے۔ گندم کی روٹی بھی نہایت مفید ہے۔

تحقیق میں جن چیزوں سے پرہیز کے لیے کہا گیا ہے ان میں سفید روٹی (وائٹ بریڈ)، گوشت اور پروٹین سے بھرپور خوراک، ٹماٹر، آلو کے چپس اور بہت زیادہ مرچ مسالے والی غذائیں سونے سے قبل نہیں کھانا چاہیے۔

صحت سے مزید