اسرائیل میں 3 سالہ بچی نے سیر سپاٹوں کے دوران 3800 سال قدیم مصری خزانہ دریافت کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے علاقے تل عزیقہ گھومنے کی غرض سے آنے والی 3 سالہ زیو نطزان نامی بچی نے 3800 سال پرانا مصری خزانہ دریافت کیا ہے۔
راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ننھی زیو نطزان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ آثارِ قدیمہ کے مقام تل عزیقہ کی سیر کر رہی تھی کہ اچانک زمین پر پڑے ایک پتھر نے اس کی توجہ حاصل کر لی جو درحیقت کنعانی برادریوں سے تعلق رکھتا ہے۔
زیو نطزان جب اپنے والدین کو مذکورہ خوبصورت پتھر اپنے والدین کو دکھایا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ انہوں نے آثارِ قدیمہ دریافت کیا ہے، جس پر انہوں نے مذکورہ پتھر اسرائیل کی نوادرات اتھارٹی (آئی اے اے) کے حوالے کر دیا۔
آئی اے اے نے ننھی زیو نطزان کو تعریفی سند سے نوازا ہے۔