• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کروڑوں کے فراڈ کا الزام، ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔

ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔

قومی خبریں سے مزید