انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو مات دے دی۔
آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 248 رنز بنائے ،لاؤرا ڈیلانی 67رنزبناکرناقابل شکست رہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے 249 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا، ہیلی میتھیوز 55رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ اسٹیفینی ٹیلر نے 53 اور زیدہ جیمز نے 47 رنز بنائے۔