• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی سے کئی روز پہلے دل کے ممکنہ دورے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے کئی روز قبل دل کے ممکنہ دورے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایک غیرملکی طبی رسالے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے دل کے دورے کی ممکنہ وجوہات کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔

اے آئی الگورتھم مریض کے دل کے معالات اور زندگی کے لیے خطرہ بننے والے دل کے دورے کا 70فیصد درستگی کے ساتھ 2 ہفتے قبل کامیابی سے اندازہ لگا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 5 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہیں، جن میں سے بہت سے مریضوں کا دل کی بیماری کا کوئی میڈیکل ریکارڈ نہیں ہوتا۔

مستقبل میں یہ الگورتھم خطرے کے حامل دل کے مریضوں کی دیکھ بھال میں استعمال کیا جاسکے گا۔

صحت سے مزید