• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا جھیل، کشتی کے تمام مسافروں کو بچالیا گیا


تربیلا جھیل کی دلدل میں دھنس جانے والی کشتی کے تمام مسافروں کو بچالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافروں سے بھری کشتی تربیلا جھیل میں پھنس گئی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر موجود تھے۔

حکام کے مطابق تربیلا جھیل میں پھنسنے والی کشتی مسافروں کو تورغر سے لے کر ہری پور آرہی تھی کہ چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں دھنس گئی۔

ریسکیو حکام نےدریائے سندھ کی دلدل میں پھنسی کشتی کے تمام مسافروں کو بچالیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید