ہیلی فیکس (زاہد مرزا)الہدیٰ مسجد بریڈ فورڈ 7کے بزرگ نمازی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث بریڈ فورڈ کے بانی رکن حاجی فضل دین بھٹی کے انتقال کرگئے ۔ مولانا شریف اللہ شاہد ناظم تبلیغ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے مرحوم کی دینی و اسلامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو جماعت اہل حدیث کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر مولانا محمود الحسن یزدانی خطیب مرکزی جامع مسجد اہل حدیث ہیلی فیکس مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے مرکزی رہنما مولانا عبدالستار عاصم نے کہا کہ مرحوم بہت ملنسار اور مشفق انسان تھے، جنازے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے نائب امیر مولانا منیر قاسم، مولانا حافظ اخلاق احمد، مولانا حافظ ارشد، مولانا قاری عمر قاسم سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے نائب امیر حضرت مولانا منیر قاسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔