وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا محور بنایا ہے۔
کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کھیلوں کی قومی پالیسی کے تحت بنیادی سطح پر شمولیت، باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش، صنفی اور اجتماعیت کو فروغ دینے پر توجہ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی جیسے اقدامات سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت، مالی معاونت اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔