• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائلہ راجہ کا ثانیہ اشفاق کیلئے مبہم پیغام

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ نے کھلاڑی کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے لیے مبہم پیغام شیئر کر دیا۔

ان دنوں عماد وسیم اپنی دوسری شادی اور مبینہ سابقہ اہلیہ سے بے وفائی کے معاملے پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ تعلقات کے باعث چھوڑ دیا، جن سے انہوں نے حال ہی میں شادی کر لی ہے، یہ شادی سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئی جب عماد اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کو محض 2 ماہ گزرے تھے۔

اس نوبیاہتا جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے، ادھر عماد وسیم نے گزشتہ دنوں سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو سوشل میڈیا پر آ کر اپنے اور اپنے اور 3 بچوں کے لیے انصاف طلب کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

دوسری جاب نائلہ راجہ نے کھلاڑی سے شادی کے بعد اپنے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر طویل پیغام شیئر کیا اور پھر خاموشی اختیار کر لی، تاہم اب انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ اسٹوری میں شیئر کی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ بُری چال تو چال چلنے والے پر ہی آتی ہے۔

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عماد وسیم کے وکیل کی جانب سے ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیجنے کا بیان جاری کیا گیا، جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین اسے ایک بالواسطہ اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

اس صورتِ حال پر انٹرنیٹ صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید