• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ایٹ، پاکستان اور انگلینڈ کا بڑا مقابلہ کل

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں کل پاکستان اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، میچ کی تیاریوں کےلیے گرین شرٹس نے پالی کیلے میں پریکٹس سیشن کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سُپر ایٹ مرحلے کے بقیہ دونوں میچز پاکستانی ٹیم پالی کیلے میں کھیلے گی، جس کے لیے قومی کرکٹرز اتوار کو وہاں پہنچے اور پیر کو پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی، قومی اسکواڈ نے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کی جبکہ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاکستانی ٹیم اس مرحلے میں اپنا تیسرا اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید