• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی کے زیراہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن احتجاج

جامعہ این ای ڈی کے تحت اسٹینڈ ود فلسطین کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھاکہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےلیے جو ہو سکا وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوسناک ہے۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے اور اس پر دنیا بھر کی خاموشی، مجرمانہ ہے۔ 

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کو سپورٹ کیا ہے۔ 

ڈاکٹر حرا لودھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم ایک امّت ہیں اور ہمیں امّت کی طرح ہی فلسطین کے حق میں بولنا اور کھڑا ہونا چاہیے۔ 

جامعہ کی ترجمان کے مطابق فلسطینیوں کے حق کے لیے این ای ڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں طالب علموں، اسٹاف اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید