گورنر سندھ کامران ٹیسوری ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کامران خورشید رضوی کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کامران خورشیدکی دو بچیاں یتیم ہوچکی ہیں، پلاٹ کسی انسانی جان کا معاوضہ نہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے گیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا ہوں، انہون نے بڑی چھوٹی بات کی، کوئی ڈیوٹی دیتے شہید ہوجاتا ہے تو کیا اس کو معاوضہ نہیں دیا جاتا؟
گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی ان کے ذاتی وکیل ہیں، وہ مرتضیٰ وہاب کو کہیں گے کہ خود اپنے آپ کو ڈی فیمیشن کا نوٹس بھیجیں۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ نے میئر کراچی کو موٹر سائیکل پر شہر کا دورہ کرانے کی پیشکش بھی کی۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، وہ مظلوموں کےلیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔