• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 850 روپے کلو فروخت ہونے لگا، شہری پریشان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس کے بعد مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 840 سے بڑھ کر 850 روپے ہوگئی۔ 

شہر کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 870 سے 900 روپے فی کلو میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

اس صورتحال پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف خریدنے کی سکت نہیں تھی، اب مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ 

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمت کو کنٹرول کرے۔ 

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی آنے کی وجہ سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید