• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتکِ عزت کیس، تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہورہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت کرنے والے جج کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دعویٰ پر سماعت کے اختیار کی اور درخواست زیرِ سماعت ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جج صرف 5 کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ جج کو ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید