• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کے وزن میں اچانک تبدیلی دیکھ کر مداح حیران

بھارتی کامیڈین کپل شرما — فائل فوٹو
بھارتی کامیڈین کپل شرما — فائل فوٹو

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے وزن میں حیران کن تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

کپل شرما کی ممبئی ایئر پورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی کامیڈین اس وائرل ویڈیو میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ دبلے پتلے نظر آ رہے ہیں۔

کپل شرما کے وزن میں اچانک اتنی زیادہ کمی دیکھ کر مداح حیران ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈٰیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی کامیڈین کے وزن میں یہ کمی وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک یا پھر ہو سکتا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے آئی ہو۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپل شرما نے کرن جوہر سے متاثر ہو کر اپنا وزن کم کیا ہے۔

فی الحال بھارتی کامیڈین نے اپنے وزن میں کمی کی وجہ سے متعلق سوشل میڈٰیا پر ہونے والے تبصروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے چند سال پہلے بھی ایک بار اپنا وزن کم کیا تھا لیکن بعد میں دوبارہ بڑھا لیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید