• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری کوم کو نئی محبت مل گئی؟ شوہر سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم اور ان کے شوہر کارونگ اونکھولر المعروف آنلر کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا پورٹس کے مطابق میری کوم اور ان کے شوہر کارونگ اونکھولر کو مبینہ طور پر ازدواجی مشکلات کا سامنا ہے، دونوں الگ رہ رہے ہیں۔

میڈیا پورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آنلر کے 2022ء کے انتخابات میں ہارنے کے بعد مالی نقصانات پر اختلافات پیدا ہونے کے سبب ان کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے۔

مبینہ طور پر میری کوم شوہر سے اختلافات کے بعد اپنے 4 بچوں کے ساتھ فرید آباد چلی گئی ہیں، جہاں انہیں نئی محبت مل گئی ہے، جبکہ آنلر اپنے والدین کے ساتھ نئی دہلی میں رہ رہے ہیں۔

میڈیا پورٹس کے مطابق ایک ساتھی باکسر کا کہنا ہے کہ میری کوم اور آنلر کی علیحدگی کی افواہیں محض افواہیں نہیں ہو سکتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی میری میڈم کے حوالے سے یہی باتیں کر رہا ہے کہ ان کے کسی دوسرے باکسر کے شوہر کے ساتھ تعلقات ہیں، ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے جن میں انہوں نے مذکورہ شخص کو اپنے کاروباری شراکت دار کے طور پر متعارف کروایا ہے۔

واضح رہے کہ علیحدگی کی زیرِ گردش خبروں پر میری کوم اور ان کے شوہر آنلر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، البتہ ان دونوں نے ابھی تک طلاق کے لیے باضابطہ درخواست نہیں دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید