امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا چین کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع نے پاناما کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا چین سے جنگ نہیں چاہتا، لیکن چینی خطرات سے نمٹنے لیے کارروائی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کے خطرے کو تسلیم کرنا چاہیے جو خطے کے ممالک کے لیے موجود ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی فوج نصف کرہ پر وسیع پیمانے پر موجود ہے جو اپنے عالمی عزائم کو بڑھاوا دینے کے لیے قومی وسائل اور علاقے کا استحصال کرتی ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چین کو پاناما کینال پر اثر رسوخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گی، یہ نہر امریکا نے بنائی تھی اور امریکی صدر ٹرمپ نے اسے واپس لینے کا عزم کیا ہوا ہے۔