• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابط

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی وزیرِدفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ٹیلی فونک بات چیت میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان اور امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نےخطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں وزرائے دفاع نے سعودی عرب و امریکا کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی۔

دوسری جانب سعودی فوجی سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض کی امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے بھی ملاقات ہوئی۔

فوجی کمانڈروں کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید