چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے میں چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، اپنی ذمے داریاں ثابت قدمی سے نبھائیں گے، غیر یقینی صورتِ حال کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے، غیر ملکی تجارت، خطرات، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چینی وزارتِ تجارت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے، بات چیت کا دروازہ کھلا ہے مگر بات چیت باہمی احترام و برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
چین نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیاں چین سے نمٹنے کا درست طریقہ نہیں۔
یاد رہے کہ چین امریکا سے تجارتی اقتصادی تعلقات پر وائٹ پیپر جاری کر چکا ہے۔
چین کی جانب سے جاری کیے گئے وائٹ پیپر میں امریکا کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے جواب میں اقداما ت کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کا عنوان ’چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بعض مسائل پر چین کا مؤقف‘ رکھا گیا ہے۔