• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چین تجارتی جنگ، سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے سونے کی قیمتوں کو پر لگا دییے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے ڈالر کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کمزور ہونے سے سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ نے سرمایہ کاروں کو سونے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے، جس سے گزشتہ روز سونے کی قیمت تقریباً 3 فیصد بڑھ کر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بازار میں 2.6 فیصد اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3160.82 ڈالرز سے 3171.49 ڈالرز کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید