• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر پر کتنے بال ہوتے ہیں، جاننے کیلئے نوجوان نے اپنا سر منڈوا لیا


انسان کے سر پر کتنے بال ہوتے ہیں، یہ جاننے کے لیے نوجوان نے اپنا سر منڈوا لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ایک نوجوان نے یہ جاننے کے لیے کہ سر پر کتنے بال ہوتے ہیں؟ اپنا سر منڈاوا لیا۔

انسٹاگرام پر کنٹری مین کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نوجوان کو اپنے سر کے تمام بال مونڈ کر ایک ایک بال گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوجوان کو یہ کام مکمل کرنے میں کئی دنوں کا وقت لگا، اس نے اپنے کارنامے کی دستاویزی شکل میں ویڈیو ریکارڈ کی۔

نوجوان کے مطابق روزانہ 10 سے 12 گھنٹے صرف بال گننے میں لگائے اور کئی دنوں کی محنت کے بعد یہ جاننے میں کامیاب ہو گیا کہ آخر اس کے سر پر کتنے بال تھے۔

کچھ دنوں کے بعد، اس نے نتیجہ اخذ کر لیا، نوجوان کے مطابق میرے سر پر 91 ہزار 300 بال ہیں۔

مذکورہ نوجوان کا دعویٰ ہے کہ ایسا کارنامہ آج تک کسی نے نہیں کیا، اس لیے اس نے کارنامے کو باضابطہ درج کروانے کے لیے لمکا بک آف ریکارڈز اور گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دی، جو بے سود ثابت ہوئی۔

نوجوان کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے 1200 ڈالرز کی ڈیمانڈ کی تو اس نے ریکارڈ درج کروانے سے انکار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ مذکورہ ویڈیو کو اب تک تقریباً 15 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید