پاور ڈویژن نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کےصارفین کے لیے ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء کے لیے ہو گا، یہ اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔