آسٹریلیا کے ایشٹن ٹرنر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے لیے انجرڈ جانسن چارلس کی جگہ ملتان سلطانز اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
توقع ہے کہ ایشٹن ٹرنر اگلے ہفتے راولپنڈی میں ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ٹرنر ایک ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں، جنہوں نے 25-2024ء بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے لیے 147 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر 240 رنز بنائے۔
اسکارچرز کے ٹائٹل جیتنے والے 22-2021ء سیزن کے دوران انہوں نے 154 کے اسٹرائیک ریٹ سے 350 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔
چارلس اس وقت کرکٹ ویسٹ انڈیز کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزر رہے ہیں اور انہیں ایونٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا گیا ہے۔
متبادل کی منظوری ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لیگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق دی ہے۔