امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا تمام غیرملکی شہری وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹر کرائیں۔
کرسٹی نوئم نے مزید کہا کہ غیرملکی شہری 11 اپریل کی ڈیڈ لائن تک خود کو رجسٹر کرائیں، رجسٹر نہ ہونے پر سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن نہ ہونے پر ایسے غیر ملکی شہریوں کو مجرم تصور کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ رجسٹر نہ ہونے پر جرمانہ اور قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔