• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں پولیس مقابلہ ،چھوٹو گینگ کے دو اشتہاری ڈاکو ہلاک ،6فرار

ملتان،مظفر گڑھ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ )  تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ہونیوالے  پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کے اشتہاری دو ڈاکو ہلاک جبکہ6ملزم فرار   ہونے میں کامیا ہو گئے مظفر گڑھ  پولیس کی بھاری نفری ، نے  ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ کی سرکردگی میں  مقابلہ میں حصہ لیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو  مظفر گڑھ کے علاقے  میں تین  پولیس ملازمین کو شہید کرنے اور تھانہ بی زیڈ کے علاقےمیں موبائل فون کی شاپس میں ڈکیتی میں بھی ملوث تھے  تفصیل کے مطابق  مظفر گڑھ پولیس کو اطلاع ملی کہ  مطلوب اشتہاری لکھا بک ،زلی قریشی، اور شکیلہ دستی ملتان کے علاقے   جلیبی موڑ کے نزدیک موجود ہیں جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ ملک اویس احمد نے ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ کو آگاہ کیا اور مظفر  گڑھ پولیس کی نفری  تھانہ خان گڑھ، سول لائن، اور سی آئی مظفر گڑھ  کی نفری کو روانہ کیا جنہوںنے ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ کو رپورٹ کی اور ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ کی سرکردگی میں  جلیبی موڑ پر پہنچے ہی تھے کہ سامنے سے تین موٹرسائیکلوں پر سوار  آٹھ مسلح افراد  جن میں لکھا بک،  شکیلہ دستی ، قیصری گورمانی ، زلی قریشی، قاری طارق، ارشد بلوچ، شہزاد سندیلہ، مجتبی عرف شکا ،  سامنے آ گئے اور  انھوں نے پولیس دیکھتے ہی  سیدھی فائرنگ شروع کر دی آدھ گھنٹہ فائرنگ کے بعد  چھ افراد  موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زلی قریشی اور قاری طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک  ہو گئے اشتہار زلی قریشی کے قریب سے 8ایم ایم ، اور قاری طارق سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا   دریں اثناء آر پی او ملتان سلطان  اعظم تیموری کی طرف سے پولی مقابلہ کر کے دو ڈاکو ہلاک کرنے پر ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ کے لئے  تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈی پی او مظفر گڑھ ملک اویس احمد کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لے لیا ،ان کا کہنا تھا کہ لکھا بُک کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا اورانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔ڈی پی او نے مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے لیے سرٹیفیکیٹس اور نقدانعام کا بھی اعلان کیا ۔ 
تازہ ترین