• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کمسن بچے کا قتل، سکیورٹی گارڈ کو سزائے موت،2لاکھ روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے کمسن بچے کے قتل کیس میں سکیورٹی گارڈ کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے قبل ازیں پولیس تھانہ کینٹ میں اللہ ڈتہ نے 25جولائی 2013 کو مقدمہ درج کرایا تھا کہ وہ قاسم روڈ کینٹ کی کوٹھی پر ملازم تھا کہ قریبی کوٹھی کے سکیورٹی گارڈ آصف ولد ناصر خان نے معمولی بات پر اسکے ساڑھے 5سالہ بیٹے زبیر کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا ۔عدالت نے سکیورٹی گارڈ کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید کا حکم بھی سنایا ہے۔ 
تازہ ترین