ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ملتان کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔نیا کارپوریٹ زون قائم کر کے سپیشل زون کو ختم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیکس وصولیوں اور کارکردگی میں بہتری کے لئے آر ٹی او ملتان کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں پیدا کر دی گئی ہیں۔آر ٹی او ملتان میں سپیشل زون کو ختم کر کےنیا کارپوریٹ زون قائم کر دیا گیا ہے۔