• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف

---تصویر بشکریہ اے پی پی
---تصویر بشکریہ اے پی پی 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء  سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع کیے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں الیکٹرک ٹرک اور ہائبرڈ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔

جس پر بیلاروسی وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن نے کہا کہ دورۂ پاکستان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید