• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا عالیہ بھٹ کے انداز میں ڈانس مداحوں کو بھا گیا


مقبولیت میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑنے والی پاکستانی معروف و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کا روپ دھار لیا۔

خود کو پاکستانی عالیہ بھٹ کہلائے جانے پر خوش ہونے والی اداکارہ نے ساڑھی پہنے ان کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے گانے ’تم کیا ملے‘ پر رقص کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شوخ و چنچل اداکارہ نے اپنی قریبی دوست اور مشہور گلوکارہ یاشال شاہد کے ساتھ اپنے گھر میں عالیہ بھٹ کی طرح ڈانس کیا۔

قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ انہوں نے عالیہ کے انداز میں لمبے پلو والی ساڑھی بھی زیب تن کی اور اپنی آواز میں تم کیا ملے بھی گنگنایا۔

ویڈیو میں ہانیہ کی بہترین دوست و گلوکارہ یاشال شاہد بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتی دکھائی دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید